اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے طنزیہ کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں، مریم اورنگزيب

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات مریم اورنگزيب نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جب یہ کہا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں تو وہ طنزیہ کہا تھا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر میں آنکھ کا تارا ہوں تو اٹک، ، اڈیالہ جیل اور کوٹ لکھپت کی جیل میں کیوں رہا؟ شہباز شریف کیانی کے دور میں بھی اور مشرف دور میں بھی جیل گئے۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر) باجوہ کے دور میں تو شہباز شریف کی بیٹیاں نیب کی عدالتوں میں گھسیٹی گئیں۔

متعلقہ خبریں