اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے دربار حضرت بری امام سرکار کے انتظام کو دیکھنے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی نے حیران کن طور پر محرم الحرام میں عرس کے انعقاد کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے دربار حضرت بری امام سرکار کے انتظام کو دیکھنے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی نےمحرم الحرام کے مہینے میں عرس کے انعقاد کا اعلان کیا جس کے باعث نقص امن اور انتشارکا اندیشہ ہے،اہل علاقہ نے حکومتی کمیٹی سے مطالبہ کیاکہ عرس کے انعقاد کا وقت تبدیل کیا جائے۔















