اہم خبریں

یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کااعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا، قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر ۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگااسی طرح زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزامیں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر ہوگا جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں۔اسی طرح سزاؤں میں کمی کا اطلاق 60 سال سے زائد عمر کی ان خواتین قیدی پر بھی ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں۔18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر اطلاق ہوگا۔

متعلقہ خبریں