اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو حلف اٹھائینگے،نگران وزیر اعظم سے صدر مملکت سہ پہر 3 بجے حلف لینگے،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گی، حلف برداری کے بعد انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا،گارڈ آف آنر کے بعد انوار الحق کاکڑ باقاعدہ وزیراعظم کی کرسی سنبھالیں گے۔















