اسلام آباد (نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کی امریکی ریاست واشنگٹن سے انوار الحق کاکڑ کو ٹیلی فون پر نگران وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد، جے سالک نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے سے نگران وزیراعظم مقرر کیا جانا نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے مستقبل کے لیے بہترین فیصلہ ثابت ہوگا جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، چھوٹے اور پسماندہ صوبے سے نگران وزیراعظم کرنے کے فیصلے سے اس صوبے کا احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی، جے سالک نے مزید کہا کہ اسی طرح پاکستان۔میں اقلیتیں بھی احساس محرومی کا شکار ہیں لہٰذا ان میں سے بھی احساس محرومی کا ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اقلیتوں کے احساس محرومی کے باعث پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج بری طرح مسخ ہو رہا ہے جسے بہتر بنانے کیلئے اس پر عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے جے سالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ جے سالک کی مینارٹیز اور ملک کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ملک کو آپ جیسے مخلص اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔















