اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا، جلد از جلد الیکشن میں جائیں ، انتخابات سے نہ بھاگیں ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے 2013 میں جلیل عباسی جیلانی نام نگران وزیراعظم کے لیے دیا تھا ،شائد اسی لیے یہ نام زیادہ گردش میں ہے ، ہماری کوشش ہے کہ آزاد شفاف انتخابات کیلئے تگڑا نگران وزیرِ اعظم ہو ،میں نہیں بتا سکتا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے نگران وزیراعظم کون ہے ،ایسا نگران وزیراعظم چاہتے ہیں جس کے بعد کوئی یہ نہ کہہ کہ میرے پاس اختیار نہیں تھے،کوئی کسی سے گلے نہ کرے ۔ ہمیں یونیورسٹیاں بڑھانے پہلے تعلیمی معیار بہتر کرنا چاہیے ۔















