اسلام آباد( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم، تحریری حکمنامہ کے مطابقچیئرمین پی ٹی آئی کو قانون اور جیل مینئول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا،درخواست گزار وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی،وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اے کلاس لینا چاہتے ہیں،وکیل کے مطابق اٹارنی کے ذریعے درخواست دائر کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔















