لاہور( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز نے مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدےداروں کے 5گھنٹے تک تفصیلی انٹرویو خودکیے مسلم لیگ نون نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے بندوق، گالی اور بد تمیزی نون لیگ کا کلچر نہیں ہے مریم نواز نے ہدایت کی کہ جو طلبہ زیر تعلیم ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ منسلک کریں ،طلبہ کوپارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے، پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے مسلم لیگ نون پر لازم ہے کہ وہ نوجوانوں کی بہتری اور اچھے مستقبل کے لیے اچھے فیصلے کرے پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا رول بہت اہم ہے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہےمیاں نوازشریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیب ٹاپ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کےلئے اربوں روپے کے قرضے دیے گئے۔















