اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت کو رخصتی سے 48 گھنٹے پہلے میثاق جمہوریت کی خبریاد آگئی،نگران وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے،24 کروڑ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح چلایا جا رہا ہے، شیخ رشید کاٹویٹ کہا بلاول بھٹو زرداری کو آخری دن سمجھ آئی کہ حکومت اداروں کو اپنی حدود میں کام کروانے میں ناکام رہی ہے، ڈالر اور سرمایہ کاری لانے کے دعویداروں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کردی،حکومت بجلی صارفین پر مزید 144 ارب روپے کا بوجھ ڈل سکتی ہے،ڈالر عنقریب 300روپے سے کراس کر جائے گا















