اسلام آباد (اے بی این نیوز )آئی ایم ایف کی سخت شرائط عوام پر بھاری،رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے،ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی حکومت کو 39 ارب موصول ہوں گے جب کہ دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرکے صارفین سے 122 ارب روپے موصول کئے جائیں گے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے خرچ کی جائے گی















