اہم خبریں

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 6 ریلوے افسران و ملازمین معطل

کراچی(نیوزڈیسک)ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر ریلوےحکام نے 6 افسران اور ملازمین کو معطل کردیا، معطل کئے گئے افسران میں گریڈ 18 کے 2 اور گریڈ 17 کا ایک افسر شامل ہے۔منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے معطل افسران میں ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر سکھر حافظ بدرالعارفین اور ورکس منیجر ورکشاپ کراچی عاطف اشفاق جبکہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نواب شاہ مشرف مجید، گریڈ 14کے پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گریڈ 12 کے وے انسپکٹر محمد عارف کو بھی معطل کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں