اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کل ہوگی،شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے،دونوں کی جانب سے 3، 3 نام دیئے جائیں گے، کل ہونیوالی ملاقات کے بعد حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا، وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتے ہیں نئی حلقہ بندیاں ہوئیں تو الیکشن فروری یا مارچ میں ہوں گے،آئین کے مطابق دسمبرتک حلقہ بندیوں کامرحلہ مکمل ہوگا،، حلقہ بندیوں میں تقریباً 120 دن لگتے ہیں اس میں کئی ماہ والی بات نہیں۔















