کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ بہار کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس نے بتایاکہ پیر کی رات رینجرز اہلکار چوکی پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے چوکی پر فائرنگ کی جس سے رینجراہلکار شہد ہوگیا۔















