کراچی(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے مردم شماری کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ اس مردم شماری کو قبول نہیں کرتے کیونکہ مردم شماری میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم نے بندر بانٹ کی ہے۔انہوںنے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کی سودے بازی کی ہے۔















