اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ انہیں نگراں وزیراعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، نگراں ،نگراں ہی ہوتا ہے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان کے قائدمیاں محمد نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔وزیردفاع نے کہا کہ اطمینان ہے4 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں۔















