اسلام آباد( اے بی این نیوز ) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پربڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا،احسان الحق نامی ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی،ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ملزم سی ٹی ڈی کے پی کو مطلوب تھا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی۔ملزم کا نام انتھائی مطلوب دہشتگرد فہرست میں بھی شامل تھا،ملزم دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم کا تعلق صوابی سے ہےگرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔















