پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری, ، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہےگی, 155 پولنگ اسٹیشنوں میں 84 حساس ترین قرار , جے یو آئی کےعلاقائی چیئرمین کے انتقال کے بعد تحصیل متھرا میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوارمدمقابل ہیں۔ حلقے میں ووٹرزکی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18ہزار630 ہے۔ الیکشن کمیشن کی شہریوں سے ووٹ پول کرنے کی اپیل کی ہے ۔















