اہم خبریں

نوجوان ثاقب حسین کی قاتل مشہوربرطانوی ٹک ٹاکر اور اس کی ماں گرفتار، عدالت نے سزا سنادی

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں 21 سالہ نوجوانوں کی کار حادثے میں ہلاکت کا ڈراپ سین ، نوجوان ثاقب حسین کو قتل کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق فروری 2022 میں ہونے والے کار حادثے میں ثاقب حسین اور ہاشم اعجاز الدین کی ہلاکت کا معاملہ کبھی سامنے نہیں آتا اگر ثاقب حسین زخمی حالت میں ریسکیو ادارے کو فون کرکے نہ بتاتے کہ ان کی گاڑی کو تعاقب کرنے والوں نے کچھ دیا۔ذرائع کے مطابق کال موصول ہونے کے بعدجب ریسکیواہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تو دونوں نوجوان جان کی بازی ہار چکے تھے ،واقعہ کے بعد کیس عدالت میںچلا گیا جہاںدوران تفتیشی افسر کو ثاقب حسین کی موت سے چند لمحے پہلے کی گئی کال کا پتا چل گیا۔ اس کال کے ذریعے تفتیش کا دائرہ کار آگے بڑھا تو ہوشربا انکشافات سامنے آگئے،پاکستانی نژاد 24 سالہ ٹک ٹاکر مہک کی 46 سالہ ماں انسرین بخاری کے کار حادثے میں مارے گئے ثاقب حسین کے ساتھ کافی عرصے سے ناجائز تعلقات تھے اور وہ انسرین بخاری کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ دھمکیوں کے باعث مہک بخاری نے اپنی والدہ انسرین بخاری کے ساتھ مل کر ثاقب حسین کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا۔

منصوبے کے تحت نوجوان کو کار ایکسیڈنٹ میں مارنا تھا تاکہ کسی کو شک وشبہ نہ ہو۔عدالت نے مہک بخاری، ماں انسرین بخاری، ریخان کاروان اور رئیس جمال کو قتل کا مجرم قرار دیدیا جبکہ ان کے دیگر دوستوں 23 سالہ نتاشا اختر، 28 سالہ امیر جمال اور 23 سالہ صناف غلام مصطفٰی کو قتل میں معاونت کا مجرم قرار دیا۔مہک بخاری اور اس کی ماں نے یہ کام ریخان کاروان اور رئیس جمال کے ذریعے کروایا۔ دونوں نے تعاقب کے بعد اپنی گاڑی سے ثاقب حسین کی کار کو کچل دیا۔عدالت نے 21 سالہ شریک ملزم محمد پٹیل کو معاونت کا مجرم نہ ثابت ہونے پر باعزت بری کردیا۔ ملزمان کو سزا یکم ستمبر کو سنائی جائے گی۔یاد رہے کہ مہک بخاری کے ٹک ٹاک پر تقریباً ایک لاکھ انتیس ہزار فالوورز ہیں جہاں وہ فیشن اور بیوٹی ٹپس کے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔تفتیش کے دوران پتا چلا کہ مہک بخاری نے ثاقب حسین کو 30 ہزار پاؤنڈز دینے کے بہانے بلایا تھا۔ ثاقب نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ وہ رقم ہے جو اس نے مہک بخاری کی ماں پر خرچ کئے تھے۔ستغاثہ کے وکیل کولن وڈ تھامپسن کے مطابق اسی فرسٹریشن میں ثاقب نے اپنے موبائل فونز موجود انسرین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔استغاثہ کے بقول ثاقب حسین نے یہ بھی کہا کہ اگر تعلقات بحال نہ کئےتو وہ انسرین کی ویڈیوز ان کے شوہر اور بیٹے کو بھیج دے گا۔ مہک بخاری کو اپنی ماں کے مقتول کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلوم تھا اور جب یہ پتا چلا کہ ثاقب حسین بلیک میلنگ پر اتر آیا تو مہک کو اپنے خاندان کی عزت اور اپنی فین فالونگ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوا۔تب مہک بخاری نے اپنی والدہ کو ایک واٹس ایپ پیغام بھیجا جس میں کہا کہ ’میں جلد ہی کچھ لوگوں سے کہہ کر اس (ثاقب) کے ہوش ٹھکانے لگواتی ہوں۔‘

متعلقہ خبریں