اہم خبریں

نئی مردم شماری پرانتخابات ہوئے تو7 ماہ تاخیر ہوسکتی ہے،ذرائع الیکشن کمیشن نے خدشہ ظاہرکردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر انتخابات کے لئے 7ماہ مانگ لئے،ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایاکہ نئ مردم شماری پر الیکشن ہونے کی صورت میں نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں اور اس کے لئے 7 ماہ درکار ہونگے،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن قومی وصوبائی نشستوں پر ہونگے،چارماہ میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد3ماہ انتظامی امور کے لئے درکار ہونگے،ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایاکہ اگر نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہوئے تو عام انتخابات تاخیر کا شکار ہونگے۔

متعلقہ خبریں