اہم خبریں

بھارتی سپریم کورٹ کا راہول گاندھی کوبڑا ریلیف، سزا معطلی کا حکم سنادیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کوہتک عزت کے مقدمے میں دوسال کی سزا معطل کرنے کا حکم سنا دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ راہول گاندھی کو سنائی گئی ٹرائل جج کا فراہم کردہ جواز ہتک عزت کے مقدمے میں 2 سال کی سزا سنانے کیلئے ناکافی ہے۔عدالت کے مطابق جب تک راہول کی اپیل زیر التوا ہے، ان کی سزا معطل رہے گی،عدالت نے اس موقع پرکانگریس رہنما کو بھی آئندہ ایسے بیانات سے گریز اور الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کی ۔سزا معطلی کے بعد راہول کی پارلیمانی رکنیت بحال ہو جائے گی اور وہ اگلے سال ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لے سکیں گے۔یادرہے کہ گجرات سے بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما نے راہول کے خلاف دوران تقریرمودی کی ہتک عزت کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں