اہم خبریں

نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات3 ماہ میں ممکن نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کی بات کی جارہی ہے لیکن نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا انعقاد 3 ماہ میں ممکن نہیں۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ نئی مردم شماری پر انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت پڑے گی،شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا تعلق کسی پارٹی سے نہ بھی ہو۔ انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم کیلئے ریٹائرڈ سیاست دان امیدوار ہوسکتا ہے۔پی پی اور ن لیگ نے مل کر نگراں وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائنل کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں