اہم خبریں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکردو پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، سکردو پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ،یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا یہ سکردو ائیرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی سکردو ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل، پرواز پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا،تاریخی پرواز پر سفر کرنے کیلئے ہوابازی کے شوقین افراد میں خصوصی دلچسپی دیکھی جارہی ہے،ترجمان پی آئی اے کے مطابقپہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گےپرواز دبئی سے سکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست سکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں