اہم خبریں

نئے ڈیم بناکر پانی کا ضیاع روکا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ ڈیم بنانے سے پانی کا ضیاع کم کیاجاسکتا ہے، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئےخوشحالی کی بنیاد رکھنا ہوگی اور آبادی کے تناسب سے ہمیں پانی کا انتظام کرنا ہوگا۔جمعرات کو صوبے کی واٹر پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ پانی زندگی ہے، جو ہمارے روح ارض پر موجود تمام جانداروں کو زندہ رکھتا ہے،انہوں نے کہاکہ سندھ میں پانی کی قلت، ناقابل اعتبار بہاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے واقعات کی وجہ سے ہم زیادہ حساس ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کی مانگ بھی بڑھتی جارہی ہے ،ان کاکہنا تھا کہ پانی کے انمول وسائل کی حفاظت اور ذمہ داری کے ساتھ انتظام کرناہم سب کے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں