اہم خبریں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے،پاکستان بار کونسل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان بار کونسل (پی بی اے )نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا،جمعرات کو جاری کئے گئے ایک بیان میں پاکستان بار کونسل نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طورپرآفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے،بیان کے مطابق اس بل سے خفیہ اداروں کوکسی بھی شہری کوحراست میں لینے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جبکہ ترمیم سے خفیہ اداروں کو سرچ وارنٹ کے بغیرکسی بھی شہری یاجگہ کی تلاشی کی چھوٹ دی گئی ہے۔بیان کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم آئین پاکستان سے بھی متصادم ہے،پی بی اے نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مجوزہ ترمیم کو مسترد کردے گی۔

متعلقہ خبریں