راولپنڈی( اے بی این نیوز )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی نظری بندی کالعدم قرار دے دی شہریار آفریدی کو ڈی سی راولپنڈی کے احکامات پر27 جولائی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا عدالت نے شہریار آفریدی کے خلاف بہاولپور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی شہریار یار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات جسٹس انوار الحق پنوں نے قرار دیئے
عدالت نے شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کی نظر بندی بھی کالعدم قرار دے دی۔















