اہم خبریں

ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے، تیمور جھگڑا

پشاور(نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف وسابق وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔جمعرات کو نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر کا مقصد تحریک انصاف کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی پر دباؤ ڈالنا ہے۔ خط میں کہاگیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر ایف آئی آر درج کرنا غیرقانونی ہے۔خط میں یہ بھی کہاگیا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انتخابات سے متعلق اثرانداز ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں