اہم خبریں

قومی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی انڈیا جائے گی،حکومتی کمیٹی کااجلاس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی رواں سال بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اکثریتی ارکان نے ٹیم کوبھارت بھیجنے پر اتفاق کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل سیکیورٹی کی ضمانت لی جائے جبکہ انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے ایک وفد بھارت بھیجنے پر بھی غور کیا گیا،تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا پہلا اجلاس دفتر خارجہ میں ہوا ،پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور معاملات پر شرکا کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مختلف وفاقی اور مملکتی وزرا کے ساتھ، سینیئر سیاستدانوں اور دفتر خارجہ کے افسران کے علاوہ سیکورٹی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں