اہم خبریں

صدر عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی۔صدر عارف علوی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) اسلام آباد ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی،اس بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)اسلام آباد 2013 میں ترمیم کرنا ہے۔صدر مملکت نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی ، اس بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔صدر نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 کوبھی منظور کرلیااس بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔صدر نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔

متعلقہ خبریں