اہم خبریں

برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔بدھ کو ڈاکٹر محمد فیصل کا برطانیہ پہنچنے پر سیکریٹری خارجہ کی نمائندہ کیتھرین کولوین نے استقبال کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن نے بتایاکہ اس سے قبل ڈاکٹر محمد فیصل جرمنی میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے تھے۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق انہوں نے 1995 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں