اہم خبریں

کوئٹہ، تھانہ خروٹ آباد کے قریب دھماکہ ،حملہ آور ہلاک،سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(  اے بی این نیوز   )کوئٹہ(  اے بی این نیوز   )اسپنی روڈ پر دھماکا،مبینہ حملہ آور ہلاک، دھماکہ تھانہ خروٹ آباد کے قریب ہوا،جبکہ سریاب روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، ایس ایچ آو خروٹ آباد نے بتایا کہ ہلاک ہو نے والے شخص کے پاس بارودی مواد تھا، اور وہ پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا، لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،2 زخمی ہو ئے، کی نعشیں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ نجی بس ٹرمینل کے سامنے دو گروپوں میں تصادم جاری ہے،دو طرفہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس،پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے ہارون رئیسانی جاں بحق ہوئے،فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما و ٹرانسپورٹر کے بیٹے براہمدغ لہڑی بھی جاں بحق ہو گئے،
فائرنگ کے نتیجے میں ہارون رئیسانی کا ایک محافظ بھی جاں بحق،فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں