نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختوانخوا کی ترقی کےلیے ہم تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی منشور اور نشان پر کمیٹی نے تیزی سے کام شروع کردیا ہے،ان کاکہناتھا کہ موجودہ نازک صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔















