اہم خبریں

نگراں سیٹ اپ کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریگا،احسن اقبال

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہنگراں سیٹ اپ کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریگا، نگراں حکومت جتنی بھی قابل ہو ان کے ساتھ بے یقینی کا تاثر رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ الیکشن سے فرار کسی صورت ممکن نہیں ہے ، الیکشن ملک کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت درپیش مسائل کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین کی روشنی میں کرنا ہے، نگراں سیٹ اپ آئے گا، اس کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقوں کی حد تک نئی حلقہ بندیاں کی جاسکتی ہیں مگریہ فیصلہبھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، صوبوں کی طرف سے مردم شماری کے عمل میں وقت لگا اور مسائل آئے، مردم شماری کیلئے مزید وقت نہ دیتے تو پھر صوبے شکوہ کرتے۔

متعلقہ خبریں