Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وینس خطرے میں ہے، عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا جانا چاہیے،یونیسکو

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارے یونیسکو نے کہا ہے کہ اٹلی کا شہر وینس خطرے سے دوچار ہے ،اسے فوری عالمی ثقافتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مابق یونیسکو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ مشہور اطالوی شہر وینس کو بے تحاشہ سیاحت، حد سے زیادہ ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندر کی سطح میں اضافے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچے کا خطرہ ہے۔