اہم خبریں

ہماری پوری کوشش ہے عام انتخابات وقت پر ہوں،مولانا فضل الرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ہر طرح کے جبر کا مقابلہ کیا، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔منگل کو مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی (ف)فضل الرحمان نے کہا کہ قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، جنہوں نے ورکرز کنونشن کو ٹارگٹ کیا اورانہوں نے ذمہ داری بھی قبول کی ،انہوں نے کہا کہ باجوڑ دھماکا قومی سانحہ ہے ،اس پر کسی کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، ہم صبر و تحمل اور دلیل کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے،فضل الرحمان نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے پر فخر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، جے یو آئی اپنا نظریہ چھوڑے گی اور نہ اپنے روئیے سے ہٹیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں جانا،ہم نے دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا،ہم انشاء اللہ سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ ا س جنگ کوجیتیں گے۔جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے کہاکہ بروقت الیکشن کے لیے وقت پر حکومت چھوڑ رہے ہیں، موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں حکومت بنے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے عام انتخابات بروقت ہوں۔

متعلقہ خبریں