لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ واضح رہے کہ انہوں نے 2021 میں بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر ایشز سیریز کھیلنے کے لیے رٹائرمنٹ واپس لے لی۔ اب انہوں نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرکٹ کو مکمل خیرآباد کہہ چکا ہوں ،اگر بین اسٹوکس نے دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کردوں گا میں نے لطف اندوز ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اس کو جیت کے ساتھ کرنا بہت اچھا ہے ۔














