اہم خبریں

زیم افرو ٹی 10 کا ٹائٹل قلندرز نے اپنے نام کرلیا

ہرارے (نیوز ڈیسک) ڈربن قلندرز نے زیم ایفرو ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں جوبرگ بفیلوز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ میچ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حضرت اللہ زازئی نے 22 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ڈربن قلندر کی فتح میں اہم کردار داد کیا، محمد حفیظ اور ٹام بینٹن نے تیزی سے اسکور کرتے ہوئے صرف 3 اوورز میں 50 رنز کی شراکت قائم کی آخری اوور میں بھوپارا نے اننگز کا اختتام شاندار چھکے سے کیا اور ایک اوور میں 17 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا ،اس کے جواب میں قلندرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹم سیفرٹ نے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے ،آصف علی 21 رنز بنائے جبکہ حضرت اللہ زازئی بغیرآؤٹ ہوئے 43 رنز بنائے۔ ڈربن قلندرز نے مطلوبہ ہدف مقررہ اورز سے پہلے ہی پورا کرلیا جبکہ اس کی ابھی بھی 8 وکٹیں باقی تھیں۔

متعلقہ خبریں