برج ٹاؤن (نیوز ڈیسک) کپٹن شپ کیا گئی،ویرات کوہلی واٹر بوائے بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف ہونے والے دوسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی کو واٹر بوائے کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا،دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے اس لیے ویرات کوہلی واٹر بوائے کا کام سرانجام دیتے رہے ۔ مداحوں کو ویرات کوہلی کو اس طرح کام کرتے دیکھ کر حیرانی ہوئی ،کچھ نے سراہا تو کچھ نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیئے ۔اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے بھارت دوسرا ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز سے 6 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔














