لندن(نیوزڈیسک)ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ،انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ،377 رنز کی برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف کامیاب کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ،377 رن کی برتری حاصل کرلی ،دوسری اننگز میں جو روٹ 91 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔انگلینڈ نے تیسرے دن کے اختتام تک 379رنز بنا لیے تھے جبکہ اس 9 وکٹیں گر چکی تھیں۔واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 283 رنز ہی بنا سکی تھی۔














