اہم خبریں

دبئی کا 2 سال کیلئے رہائشی ویزہ حاصل کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی کا 2 سال کیلئے رہائشی ویزہ حاصل کریں۔اگر آپ دبئی میں 6 کروڑروپے تک کی کسی پراپرٹی کے مالک ہیں یا آپ نے مشترکہ شراکت کی ہوئی ہے تو آپ 2 سال کا رہائشی ویزہ آسانی سےحاصل کرسکتے ہیں جس میں ویزہ ہولڈر کو اپنی فیملی کو بھی دبئی بلانے کی اجازت ہوگی۔ دبئی ویزہ قوانین کے مطابق اگر آپ دبئی میں 750,000 درہم جو کہ تقریباً 5 کروڑ 86 لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں کے مالک ہیں تو آپ کو صرف دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے پراپرٹی انویسٹر ویزہ درخواست کے ساتھ لف کرنے ہیں جس بعد آپ کو ویزہ آسانی سے مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں