اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23کیس رپورٹ ہوئے ۔ جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار910 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 0.59 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے، ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 242 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور یہاں مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی،لاہور میں760 ٹیسٹوں میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت اورشرح 0.79 فیصد،پشاور میں513 میں سے 3 مثبت اور شرح 0.58فیصد رہی۔