انقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ ڈنمارک میں مسلسل قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کی آڑ میں اس طرح کے اقدامات کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے،ترک وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ ڈنمارک قرآن پاک کی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔















