لاہور(نیوزڈیسک)ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، پاکستان ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی اور عمر بھٹہ کی قیادت میں براستہ امرتسر چنائے جائے گی،ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 3 تا 12 اگست بھارت کے شہر چنائی میں ہورہی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کے لیے ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا تاہم ٹیم کے تین آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں۔














