اہم خبریں

ورلڈکپ؛15 اکتوبر کو ہونیوالا پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول ،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث احمد آباد سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ورلڈ کپ 2023میں پاکستان اوربھارت کا15اکتوبرکامیچ ری شیڈول ہونےکاامکان،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15اکتوبر کو احمد آباد کےنریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، 15اکتوبر کو ہندووں کا مذہبی تہوار نوراتری منایا جائے گا جس کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیم کے ددرمیان کھیلے جانیوالا میچ احمد آباد سےدوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے بی سی سی آئی کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کے احمد آبادپہنچیں گےجس سے سکیورٹی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیلی سے شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ شائقین کرکٹ نے پہلے ہی سفری انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔15 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ، فضائی سفر بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں