ویلنگٹن (نیوزڈیسک)ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں فلپائن نےنیوزی لینڈ کو ایک گول سے ہرا دیا، جبکہ کولمبیا نے جنوبی کوریا کو دو گول سے شکست دیکر میچ جیت لیا ،سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے درمیان میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔منگل کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں فلپائن نے ہوم ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 24ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ برابر کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور میچ فلپائن نے ایک صفر سے جیت لیا۔گروپ ایچ کے میچ میں کولمبیا نے جنوبی کوریا کے خلاف پہلے ہی ہاف میں دو گول کردئیے دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی اور میچ کولمبیا نے دوصفر سے جیت لیاجبکہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔














