کراچی(نیوزڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800روپے فی تولہ کمی کے بعد سونے کا دام 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 685 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے بعد 1960 ڈالر فی اونس رہا۔















