راولپنڈی(نیوزڈیسک)انڈر 14 ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ کپ 2023 کا فائنل کل( بدھ کو) گلیکسی کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا،اس سے پہلے سیمی فائنل میں گلیکسی کرکٹ کلب نےراولپنڈی ٹائیگرز کو باآسانی ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، راولپنڈی ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیکسی کرکٹ کلب کے بائولرز کے آ گے راولپنڈی ٹائیگرز کی بیٹنگ سنبھل نہ سکی اورپوری ٹیم صرف 50 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ گلیکسی کرکٹ کلب کے طرف سے عبداللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 23 رنز بنائےاور 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ٹیلنٹ ہنٹ کےآرگنائزر کمیٹی کے ممبر شبیر احمد نے عبداللہ کو بہترین کارگردگی پر مین آف دی میچ بننے پر مبارکباد دی اور اپنی پرفارمنس میں مزید بہترین لانے کیلئے مزید محنت کرنے کی ہدایت کی۔ گلیکسی کرکٹ کلب اور راولپنڈی ٹائیگرز کے صدور نے ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر چیف آرگنائزر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اورنئے سیکھنے والے بچوں کےلئے احسن اقدام قراردیا۔ مزید برآں یہ بھی کہاکہ اس کاوش سے بچوں میں کرکٹ کا جذبہ زورو شور سے ابھرے گا اور یہ ہی بچے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انڈر 14 ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ کپ 2023 کا فائنل (کل) بدھ کو گلیکسی کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔














