اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں آج قانون سازی جاری رکھنے پر مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا اور ارکان کی شکایت پر فوری ازالہ کردیا گیا، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ارکان کی شکایت کے بعد جو ترامیم ارکان کو نہیں موصول ہوئیں انہیں موخر کیا جا رہا ہے،والدین کے تحفظ کا بل2023 حکومت نے واپس لے لیا گیا، وزیرقانون اعظمنذیریر تارڑ نے کہا کہ ایسا ہی ایک بل سینیٹر رانا مقبول کا ایجنڈا پر موجود ہے، قانون شہادت1984 میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی،مشترکہ اجلاس نے قانون شہادت ترمیمی بل2023 منظور کرلیاانسداد نشہ آور اشیا ایکٹ2023 پارلیمان نے اکثریت سے پاس کرلیا،بل مرتضی جاوید عباسی نے پیش کیا،اپوزیشن کی طرف سے بل کی منظوری کے دوران شور شرابہ مچایا گیا،پارلیمان نے پٹرولیم ترمیمی بل2023 اکثریت رائے سے پاس کرلیا،پٹرول ایکٹ1934 میں ترمیم کا بل منظوری کے لئے وزیرپارلیمانی امور نے پیش کیا،پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے مائیک نہ دینے پر احتجاج کیا۔















