اہم خبریں

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ، کئی شہروں میں فلڈ الرٹ جاری

لاہور ( اے بی این نیوز     )مون سون بارشوں کے ساتھ بھارتی آبی جارحیت بھی جاری ہے ،پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ، کئی شہروں میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، دریائے روای میں سیلا ب ، ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،، دریائے سندھ تونسہ بیراج پر سیلابی ر یلہ ،تونسہ شریف کوہ سلیمان میں تیس سے زائد دیہا ت میں سیلابی پانی داخل ہو گیا، بہاولنگر میں درجنوں بستیاں متاثر ہو گئیں،، پاکپتن میں دریائی پٹی سے ملحقہ علاقے بھی زیر آب ، ریسکیو آپریشن جاری ، 6 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل، دریائے راوی سے ملحقہ ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا، دریائے ستلج میں بھی سیلابی صورتحال،متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع،،5 دیہات خالی کرالئے گئے،پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ،، دریاؤں ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح پر مکمل پابندی عائد کر دسی گئی۔

متعلقہ خبریں