اہم خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر 2اگست کو فرد جرم عائد ہو گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین تحریک انصاف نے کمیشن کے سامنے سرینڈر کر دیا، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی،، اسلام آباد پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع ،الیکشن کمیشن نے عد م پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ توئین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی،توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی،کیس میں اسد عمر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں