ملتان( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق جنرل سیکرٹری ضلع ملتان شازیہ وحید آرائیں کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا،شازیہ وحید آرائیں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہوں، آج سے میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، فی الحال سیاست سے بریک لینا چاہتی ہوں ۔















